کیرالا۔ اسلامی اسٹڈیز کے دو طلبہ نے رامائن کوئز میں جیت حاصل کی

,

   

مذکورہ طلبہ نے کہاکہ وافی کورس میں داخلہ کے بعد انہوں نے رامائن اور ہندوازم کا گہرائی سے مطالعہ کیا اورتربیت حاصل کی‘ یہ وہ نصاب ہے جوتمام بڑے مذاہب کی تعلیمات فراہم کرتا ہے۔


ملاپورم۔اگر آپ محمد باسط ایم سے رامائن میں ان کے پسندیدہ شلوک کے متعلق استفسار کریں تو یہ مسلم نوجوان بغیر تردد کے اور دوسری رائے کے وہ ”ایودھیا کنڈا“ کہیں گے جس میں لکشمن کی براہمی اور بھگوان رام کی اپنے بھائی سے بادشاہت او رحکومت کی خرابیوں پر مشتمل وضاحت کی گئی ہے۔

وہ نہ صرف ملیالم میں لکھی ہوئے ”ادھیاتم رامائن“ کو روانی سے پڑھتے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ اس کے مقدس خطوط کے مطلب ومعنی بھی باتے ہیں۔اس کے گہرائی سے مطالعہ نے باسط او راس کے کالج کے دوست محمد جابر پی کے کو حالیہ دنوں میں پیش ائے رامائن کوئز میں فاتح بنانے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

کے کے ایس ایم اسلامک اینڈ آرٹس کالج برائے ولان چیری نارتھ کیرالا ضلع میں اٹھویں سال کے کورس برائے وافی پروگرام کے بالترتیب پانچوں اور سال آخر کے طالب علم باسط او رجابر جاری ”رامائن ماہ“ کے موقع پر پچھلے ماہ منعقدہ کوئز پروگرام میں پانچویں فاتح رہے ہیں۔

رامائن کوئز میں اسلامی تعلیمات کے اسٹوڈنٹس کی جیت نے میڈیا کی توجہہ حاصل کی اور مختلف شعبہ حیات کے دانشواروں نے انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

مذکورہ طلبہ نے کہاکہ وافی کورس میں داخلہ کے بعد انہوں نے رامائن اور ہندوازم کا گہرائی سے مطالعہ کیا اورتربیت حاصل کی‘ یہ وہ نصاب ہے جوتمام بڑے مذاہب کی تعلیمات فراہم کرتا ہے۔