کیرالا کی آئی پی ایس آفیسر میرین جوزف نے سعودی عرب سے زانی کو گھسیٹ لایا

,

   

کولم ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کولم پولیس کمشنر میرین جوزف کی زیرقیادت ایک ٹیم نے 13 سالہ کیرالا کی لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے ایک ملزم شخص کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے لایا ہے۔ ملزم کولم کا متوطن ہے ۔ اس نے اپنے دوست کی بھانجی کی 2017ء میں تین ماہ تک مسلسل عصمت ریزی کی تھی۔ بعدازاں لڑکی اور اس کے ماموں نے خودکشی کرلی تھی۔