کیرلا میں مانسون کی آمد پر دو اِداروں کا متضاد موقف

,

   

نئی دہلی۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خانگی موسمیاتی ادارہ اسکائی میٹ نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون اپنے مقررہ وقت سے قبل ہی کیرلا پہنچ چکا ہے لیکن سرکاری محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس اعلان کیلئے حالات ہنوز سازگار نہیں ہے۔ اسکائی میٹ کے سی ای او جتن سنگھ نے کہا کہ بارش اور دیگر عوامل ہواؤں کی رفتار کے ضابطوں کی تکمیل کیرلا میں جنوب مغربی مانسون کے پہنچنے کے اعلان کیلئے ضروری ہیں ، تاہم ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مرتنجئے موہا پاترا نے کہا کہ کیرالا سے مانسون ٹکرانے کے اعلان کیلئے تاحال حالات سازگار نہیں ہے۔ اس عمل کیلئے تین اہم شرائط کی تکمیل ضروری ہوتی ہے جس میں سب سے پہلی یہ ہے کہ منی کوائٹ ، آمینی ،تیرواننتاپورم ، پونالور ، کولم ، منگلورمیںمسلسل دو دن کے دوران 2.5 ملی میٹر بارش کی شرط بھی بہت ضروری ہے۔