کیر ہاسپٹل ، ملک پیٹ میں عالمی یوم گٹھیا کے ضمن میں شعور بیداری سیشن کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : عالمی یوم گٹھیا کے ضمن میں کیر ہاسپٹل ملک پیٹ میں 12 اکٹوبر کو رہیومیٹک اور مسکولو اسکیلٹیل امراض کے تعلق سے شعور بیداری عمل میں لائی گئی ۔ عالمی یوم گٹھیا ہر سال 12 اکٹوبر کو منایا جاتا ہے ۔ اس سیشن ( نشست ) کا افتتاح مہمان خصوصی جناب محمد اظہر الدین سابق انڈین کرکٹر و صدر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن نے جناب سید کامران حسین ، ایچ سی او او ، کیر ہاسپٹل ، ملک پیٹ کی موجودگی میں کیا ۔ ڈاکٹر پربھاکر ، آرتھوپیڈک سرجن ، ڈاکٹر نوین چند ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ہاسپٹل کے دیگر ڈاکٹرس اس موقع پر شریک تھے ۔ ہاسپٹل میں زیر علاج آرتھوپیڈک امراض سے متاثرہ مریضوں کو تہنیت پیش کی گئی ۔۔