کیشپ اور پرانیت خطاب کیلئے پرعزم

   

بیسل (سوئٹزرلینڈ) ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوئٹزرلینڈ میں یونیک سوئز اوپن کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ 17 مارچ تک جاری رہے گا لیکن اس سے قبل ہندوستان کے دو سرفہرست بیڈمنٹن کھلاڑیوں پروپلی کیشپ اور سائی پرانیت نے ٹورنمنٹ کے آغاز سے قبل 10 ہزار فیٹ بلندی پر موجود مٹ ٹٹلس پر ایک نمائشی مقابلہ کھیلا جس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے علیاوہ سوئٹزرلینڈ کی سرفہرست اتھیلیٹ سبرینا جیکس اور پارا ایتھلیٹ، کرین سوٹر نے بھی اس مقابلہ میں شرکت کی۔ گذشتہ برس ڈسمبر میں ہندوستان کی نمبر ایک کھلاڑی سائنا نہوال سے شادی کرنے کے بعد پروپلی کیشپ یہاں ٹورنمنٹ میں شرکت کررہے ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہیکہ وہ سب سے پہلے تو یہاں سطح سمندر سے 10 ہزار فیٹ بلندی پر نمائشی مقابلہ سے لطف اندوز ہوئے ہیں اور سوئز اوپن میں بہتر مظاہرہ کے علاوہ اگست میں منعقد شدنی بی ڈبلیو ایف بیڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپ میں بھی بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم ہیں۔ کیشپ نے مزید کہا کہ اتنی بلندی پر مقابلہ کھیلنا اپنی نوعیت کا ایک منفرد تجربہ ہے کیونکہ بیڈمنٹن نہ صرف تیزی کے ساتھ شہرت حاصل کررہا ہے بلکہ یہ بالی ووڈ کی طرح عالمی سطح پر اپنی اہمیت کو اجاگر کررہا ہے۔ اس یادگار تجربہ کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ سائنا کا بھی تذکرہ کیا اور کہاکہ وہ اپنی اہلیہ کی کمی محسوس کررہے ہیں کیونکہ انہیں امید ہیکہ اگر سائنا بھی یہاں ہوتی تو وہ اس شاندار نظارے اور مقابلہ سے ضرور لطف اندوز ہوتی۔