کے ذریعہ دھوکہ دہی کرنے والا شخص گرفتارOLX

   

ایک کار، دو بائیکس اور ایک ٹیاب ضبط، شمس آباد ڈی سی پی کی پریس کانفرنس
شمس آباد ۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) شادنگر پولیس نے OLX ایڈس کے ذریعہ دھوکہ دہی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ شمس آباد ڈی سی پی مسٹر این پرکاش ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ OLX ایڈس کو دیکھتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے والے گڈیپ ناگیش 21 سالہ ڈرائیور ساکن کتہ پلی نواب پیٹ محبوب نگر جو OLX میں ایڈس کو دیکھتے ہوئے سیل فونس، بائیکس کی خریدی کے بہانے ان کے موبائیل اور بائیک لیکر فرار ہوجایا کرتا تھا۔ 28 فبروری کو ناگیش نے جی کے کیابس کار ریجنسی حیدرآباد سے ایک کار نمبر TS 11UB 8711 کو کرایہ پر حاصل کی۔ کار ڈرائیور احمد مصطفی سگری ساکن ملک پیٹ کار لیکر تین افراد کو شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہے جس کے بعد اس کے دو ساتھی سنتوش نگر میں اتر گئے۔ ناگیش نے کار ڈرائیور کو شادنگر جانے کیلئے کہا۔ حیدرآباد سے وہ شادنگر کے قریب حاجی پلی چوراہے پر پہنچے جہاں چائے پینے کیلئے ڈرائیور جاتے ہی ناگیش کار لیکر فرار ہوگیا۔ احمد مصطفی کی شکایت پر شادنگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کرکے ناگیش کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ اس سے قبل بھی ناگیش OLX ایڈس کے ذریعہ 9 اکٹوبر 2018ء کو رائے درگم پولیس حدود میں ایک گاڑی، 7 مارچ 2019ء کو گچی باؤلی کے قریب بھی ایک گاڑی ٹرال مارنے کے بہانے لیکر فرار ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ OLX کے ذریعہ ہی OPPO فون خریدنے کے بہانے ایک شخص کا فون لیکر اس کی جانچ کرتے ہوئے فون کرنے کا بہانہ بنا کر فون لیکر فرار ہوگیا۔ آج صبح وہیکل چیکنگ کے دوران کیشم پیٹ چوراہے پر شک کی بناء حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کرنے پر اس نے اقبال جرم کرلیا۔ اس کے قبضہ سے ایک کار، دو بائیکس اور ایک ٹیاب جملہ مالیت 6 لاکھ 60 ہزار روپئے کو ضبط کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اس موقع پر شادنگر انسپکٹر سریدھر کمار بھی موجود تھے۔ شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے بتایا کہ وہ OLX کمپنی کو ایک مکتوب روانہ کریں گے جس میں وہ ایڈس ڈالنے سے قبل ان کے آدھار کارڈ اور سیل فون نمبر کو اندراج کرتے ہوئے ان کے ایڈس کو قبول کرنے کیلئے کہا جائے گا جس سے آن لائن دھوکہ دہی میں کافی حد تک کمی ہوگی۔