کے ٹی راما راو نے کورونا کا ٹیکہ لیا

,

   

حیدرآباد۔ 20 جولائی ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو نے آج کورونا ٹیکہ کی پہلی خوراک لی ۔ انہوں نے عوام سے عیدین اور تہواروں کے موقع پر احتیاط برتنے اور خصوصی احتیاطی اقدامات کرنے کا بھی عوام کو مشورہ دیا ۔ کے ٹی راما راو نے آج ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنے کورونا ٹیکہ کی پہلی خوراک لینے کی اطلاع دی اور انہوں نے انہیں ٹیکہ دینے والے ڈاکٹر سری کرشنا ‘ نرس کرینہ جیوتی اور دوسرے عملہ سے بھی اظہار تشکر کیا ۔ اس کے علاوہ کورونا بحران کے دوران خدمات انجام دینے والے طبی عملے اور فرنٹ لائین ورکرس سے بھی اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے عوام سے ٹیکہ لینے کی اپیل کی ۔