گاڑی کی ٹکر سے ریچھ ہلاک

   

یلاریڈی ۔ منڈل رام ریڈی میں ریڈی پیٹ اسکول تانڈا شیوار علاقہ پر رات دیر گئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ریچھ ہلاک ہوگیا ۔ جس کا حیوانات ڈاکٹر رمیش نے پوسٹ مارٹم کیا ۔اس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ریچھ کی نعش کو نذر آتش کردیا ۔فاریسٹ رینچ آفیسر سجاتا ایف ڈی او سرینواس نے بتایا کہ مقدمہ درج کرتے ہوئے ٹکر دینے والی گاڑی کو تلاش کیا جارہا ہے ۔ ریچھ کو بڑی کسی گاڑی نے ٹکر دی ہے یا پھر کسی نے اسے مار ڈالا ہے ۔ اس بات کی عہدیدار تحقیقات کر رہے ہیں ۔
ناگی ریڈی پیٹ میں سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص ہلاک
یلاریڈی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے واڑی علاقہ میں 52 سالہ راملو کو سانپ کاٹنے سے ہلاک ہوگیا ۔ موضع میں ان دنوں راملو اپنے جدید مکان کی تعمیرات کا کام چل رہا ہے ۔ اس لئے یہ روزآنہ وہاں پر ہی رات کو سو رہا تھا ۔ منگل کی رات راملو کو کسی سانپ کے کاٹنے پر اسے علاج کیلئے گوپال پیٹ کے دواخانہ کو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی صلاح پر میدک کے سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا ۔ وہاں علاج کے دوران ہی راملو ہلاک ہوگیا ۔ اپنے نئے مکان کی آرزو پوری ہوئے بنا ہی راملو کی موت پر لوگوں نے شدید دکھ کا اظہار کیا ۔ سب انسپکٹر انجینیلو اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔