گجرات انتخابات۔ شہروں میں قبائیلی اور دیہی علاقوں سے 15 فیصد کم رائے دہی

,

   

ساؤر اشٹرا کے بھاؤ نگر ضلع میں 45.91فیصد‘ جونا گڑھ ضلع میں 46.03فیصد اور سورت میں 47.01فیصد رائے دہی۔
گاندھی نگر۔گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دہی اور قبائیلی رائے دہندوں کی تعداد زیادہ رہی ہے مگر شہری رائے دہندے اس طرح حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے گھر سے باہر نہیں نکلے ہیں۔

شام3بجے تک سوراشٹرا‘ کچھ او رجنوبی گجرات کی 89اسمبلی حلقوں میں 788امیدواروں کے لئے 48.48فیصد پولنگ کی گئی ہے۔سب سے زیادہ پولنگ ٹاپی ضلع میں 64.27فیصد‘ نرمادا میں 63.88فیصدجبکہ دانگاس میں 58.55فیصد ہے۔

ساؤر اشٹرا کے بھاؤ نگر ضلع میں 45.91فیصد‘ جونا گڑھ ضلع میں 46.03فیصد اور سورت میں 47.01فیصد رائے دہی۔

حلقہ واری اثاث پر بڑے فخر قبائیلی ووٹنگ میں دیکھا گیاہے جو محفوظ سیٹیں نیزار میں 66.42فیصد‘ کاپر اڈا 64.45فیصد وہیں شہری علاقوں میں 42.90فیصد راج کوٹ ویسٹ اور43.42فیصد راج کوٹ ساوتھ رائے دہی پر مشتمل ہے۔

ضلع راج کوٹ کے سب سے حساس اسمبلی حلقہ گونڈا ل میں کانگریس امیدوار یاتش دیسائی نے الزام لگایا ہے کہ پارٹی کے پولنگ ایجنٹ جئے دین پار کھیا کو بی جے پی لیڈر بابو بھائی ٹولیاکے بیٹے نے پیٹا‘ انہوں نے اسمبلی حلقہ کے جام دیو پولنگ اسٹیشن میں بوگس ووٹنگ کی کوشش کی ہے۔