گروپ I پریلمس کے علاوہ دیگر دو امتحانات منسوخ

,

   

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے گروپ I پریلمس امتحان کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی اے ای ای ،ڈی اے او ،امتحانات کو بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ مستقبل میں منعقد ہونے والے تمام امتحانات کیلئے نئے پرچہ سوالات تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ امتحانی پرچوں کے افشاء کے بعد یہ فیصلے کئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ 11 جون کو گروپ I پریلس امتحان منعقد کرنیکا کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیا گیا تھا ۔ پہلے ہی اے بی ٹی پی بی او وٹرنری اسسٹنٹ سرجن امتحانات کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ گروپ I پریلمس امتحان گذشتہ سال 16 اکٹوبر اے ای ای امتحان جاریہ سال 22 جنوری اور ڈی اے او امتحان 26 فروری کو منعقد کیا گیا تھا ۔ آج صبح تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سریس کمیشن کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ ایس آئی ٹی کی رپورٹ محکمہ جاتی جانچ پر غور کرنے کے بعد گروپ I اے ای ای ڈی اے او امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی مستقبل میں منعقد ہونے والے امتحانات کیلئے نئے پرچہ سوالات تیار کرنے سے بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔ 4 اپریل کو منعقد ہونے والے ہارٹیکلچر آفیسر امتحان کے علاوہ دیگر امتحانات کیلئے نئے پرچہ سوالات تیار کئے جارہے ہیں ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ نئے سوالات کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ۔ چند امتحانات کے پرچہ سوالات افشاء ہوجانے کی افواہوں کے بعد احتیاطی طور پر نئے سوالات تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ میں 80,039 جائیدادوں پر تقررات کرنے کے عمل کا حکومت نے آغاز کیا ہے ۔
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے تاحال 17136 جائیدادوں پر تقررات کیلئے 26 نوٹیفکیس جاری کئے ہیں ۔ جس میں ابھی تک 7 نوٹفکیشن سے متعلق امتحانات منعقد کئے گئے۔ کمیشن 4 اپریل سے منعقد ہونے والے تمام امتحانات کو شیڈول کے مطابق منعقد کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے ۔ 4 اپریل کو ہارٹیکلچر آفیسر کا امتحان مقرر ہے ۔ 23 اپریل کو اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر ( اے ایم وی آئی ) 25 اپریل کو اگریکلچر آفیسر 26 اور 27 اپریل کو گزیٹیڈ آفیسر ( گراؤنڈ واٹر ) 7 مئی کو ڈرگ انسپکٹر 13 مئی کو پالیٹکنیک لکچرار 15 اور 16 مئی کو نان گزیٹیڈ آفیسر ( گراؤنڈ واٹر ) 17 مئی کو فزیکل ڈائرکٹرس 5 تا 12 جون تک گروپ I مینس یکم جولائی کو گروپ IV 29 اور 30 اگست کو گروپ II امتحانات منعقد کرنے کا کمیشن نے شیڈول جاری کیا تھا ۔ 4 اپریل سے منعقد ہونے والے امتحانات کو جوں کا توں منعقد کرنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ ن