گریجویشن تقریب میں سعودی فوجیوں کی والہانہ خوشیسوشل میڈیا پر بھی پسندیدگی

   

ریاض : ملٹری کالج سے گریجویشن کی تکمیل پر سعودی فوجیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔سعودی فوجیوں کے خوشیاں منانے کے یادگار لمحات کے ویڈیو کلپس بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے ہیں۔ ایک بڑی تعداد میں صارفین نے سعودی فوجیوں کے خوشی منانے کے انداز کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا ان خوشگوار ویڈیوز سے بھر گیا۔ یہ ویڈیوز سعودی فوجیوں کی کنگ عبدالعزیز ملٹری کالج سے گریجویشن کی تقریب کے بعد خوشی کے لمحات کے حوالے سے تھیں۔ ویڈیو کلپس میں کچھ ماؤں کی طرف سے بہائے گئے خوشی کے آنسو دکھائے جا رہے ہیں۔ گریجویٹس نے اپنے گریجویشن کے دن خوشی کے ساتھ اپنی ٹوپیاں پھینکیں۔ دیگر ویڈیوز میں بہت سے گریجویٹس کو اپنے والد اور اپنی ماں کو گلے لگاتے دکھا یا گیا ہے۔وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے چہارشنبہ کو کنگ عبدالعزیز ملٹری کالج کے طلبہ کے 81 ویں بیج کی گریجویشن تقریب کی سرپرستی کالج کے ہیڈ کوارٹر ز ’’العیینہ‘‘ میں کی تھی۔ گریجویشن تقریب میں فوجی پریڈ پیش کیا گیا ، کالج کا بینر سپرد کیا گیا، فارغ التحصیل طلبہ نے حلف بھی اٹھایا اور نتائج کا اعلان بھی کیا گیا، عزت ماب نے نمایاں طلبہ کو اعزاز و انعام سے نوازا۔ وزیر دفاع نے کالج کے کمانڈر سے سووینئر بھی وصول کی۔