گلوبل Millets کانفرنس 2023 ۔ دنیا بھر کے ہندوستانی سفارت خانوں میں راست ٹیلی کاسٹ

   

ریاض۔ (کے این واصف ) حکومت ہند کی تجویز پر 18 مارچ کو ‘‘ بین الاقوامی یوم شری انا (Global Millets) منانا تسلیم کیا گیا۔ اس سلسلہ میں نئی دہلی میں ایک افتتاحی تقریب اور دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اہتمام کیا گیا۔ جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔ اس کانفرنس کا راست ٹیلی کاسٹ سفارت خانہ ہند ریاض سمیت دنیا کے تمام ہندوستانی سفارت خانون مین کیا گیا۔ ریاض مین منعقد اس تقریب مین سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں، کمیونٹی کے اراکین اور سفارت کارون نے شرکت کی۔ بتایا گیا کہ اس تقریب کو ۷۵ لاکھ ہندوستانی کسانوں نے راست نٹ پر دیکھا۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے خیرمقدم کیا۔ صدر ایتھوپیا اور گیانا اپنے پیام ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ پیش کئے۔ وزیر آعظم نے ریموٹ کے ذریعہ IIMR حیدرآباد پر ڈاکیومنٹری، ڈاک ٹکٹ، آزادی کا امرت مہا اتسو کی مناسبت سے 75 روپیہ کا سکہ ریلیز کیا۔ ایمبیسی کے ملٹی پرپز ھال میں منعقد اس تقریب کے اختتام پر حاضرین کو Millets اناج سے تیار کئے گئے غذائی اشیاْ پر مشتمل Lunch box پیش کیا کیا۔