ہراسانی کیس: سی این این کے میزبان ملازمت سے برطرف

   

نیویارک : جنسی ہراسانی کیس میں اپنے گورنر بھائی کی مدد کرنے پر امریکی ٹی وی چینل سی این این نے پرائم ٹائم میزبان کو ملازمت سے نکال دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرس کومو
(Chris Cuomo )
نے نیویارک کے سابق گورنر اور اپنیبھائی اینڈریو کومو کو جنسی ہراسانی کیس سے بچنے کے طریقے بتائے تھے، اینڈریو کومو پر 11 خواتین کو جنسی ہراساں کرنیکا الزام ہے۔خیال رہے کہ جنسی ہراسانی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد نیویارک کے گورنراینڈریو کومو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اینڈریو کومو نے اگست میں نیویارک کیگورنرکاعہدہ چھوڑدیا تھا۔