ہریانہ کے 60 مواضعات میں بی جے پی قائدین کا داخلہ بند

,

   

چندی گڑھ : بی جے پی قائدین کو عوام کی برہمی کا سامنا ہے۔ کسان یونین، زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ ہریانہ میں تقریباً 60 مواضعات میں بی جے پی اور اس کی حلیف پارٹی جنایک جنتا پارٹی کے قائدین کے داخلہ پر پابندی لگائی گئی ہے۔ جو قائدین نئے زرعی قوانین کی حمایت کررہے ہیں، انہیں مواضعات میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے۔ مقامی افراد اور کھپ پنچایت نے کئی مواضعات میں قراردادیں منظور کرتے ہوئے ان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ 10 جنوری کو سینکڑوں احتجاجی کسانوں نے چیف منسٹر ہریانہ کی تقریب میں ہنگامہ آرائی کرکے جلسہ درہم برہم کردیا تھا۔