ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ جمہوریت پر کیاکرنا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان

,

   

ہندوستان نے جمعرات کے روزڈسمبر کے مہینے کے لئے 15ممالک پرمشتمل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدرات سنبھال لی ہے‘ جس کے دوران وہ دہشت گردی او راصلاح شدہ کثیر الطرفہ کے انسداد پر دستخطی پروگراموں کی میزبانی کریے گا۔


اقوام متحدہ۔اقوام متحدہ میں ملک کے مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے زوردے کر کہا ہے کہ ہندوستان کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ جمہوریت پر کیاجرنا ہے۔ہندوستان نے جمعرات کے روزڈسمبر کے مہینے کے لئے 15ممالک پرمشتمل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدرات سنبھال لی ہے‘ جس کے دوران وہ دہشت گردی او راصلاح شدہ کثیر الطرفہ کے انسداد پر دستخطی پروگراموں کی میزبانی کریے گا۔

ایوان صدر اقوام متحدہ کے طاقتور ادارے کے منتخب غیرمستقل رکن کے طور پر ہندوستان کے دوسالہ دور اقتدار پر پردہ ڈال دے گا۔اقوام متحدہ میں ہندوستان کی پہلی خاتون مندوب کمبوج کرسی صدارت پر فائز ہوئی۔

ہندوستان کے صدرات کے پہلے دن انہوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹرس میں رپورٹرس سے ماہانہ پروگرام کے کام پر خطاب کیاہے۔ ہندوستان میں جمہوریت او رآزادی صحافت کے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ جمہوریت پر کیا کرنا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”جیسا کہ آپ سب یہ جانتے ہیں کہ ہندوستان دنیا کی قدیم تہذیب ہے۔ہندوستان میں جمہوریت کی جڑیں 2500سال پرانی ہیں۔ ہم ہمیشہ سے جمہوریت تھے۔

حالیہ دنوں کی طرف سے بھی‘ ہمارے پاس جمہوریت کے ستون برقرار ہیں۔ مقننہ‘ ایکزیکٹیو‘عدلیہ اور چوتھی ریاست‘ پریس اور ایک بہت متحرک سوشیل میڈیا۔ اس لئے یہ ملک دنیاکی سب سے عظیم جمہوریت ہے“۔کمبوج نے کہاکہ ”ہر پانچ سال میں ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوری مشق کرتے ہیں۔

ہر کوئی فرد اپنی مرضی اورمنشاء کے تحت بولنے کے لئے آزاد ہے اور اس طرح ہمارا ملک کام کرتا ہے۔

یہاں پر مسلسل اصلاحات‘ منتقلی او رتبدیلیاں ہیں۔ رفتار بہت متاثر کن رہی ہے۔ او رمجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کو میری با ت سننے کی ضرورت نہیں ہے۔ دوسرے یہ کہہ رہے ہیں“