ہم چاہتے ہیں کہ بی جے پی اترپردیش میں ہارے،ممتا بنرجی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد دیا بیان

,

   

کولکاتہ: دہلی کا دورہ کرنے والی ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد ممتا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا، ’’میں نے ریاست کے مسائل کو لے کر وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔ کئی بار طوفان آئے، آفتیں آئیں، پیسہ نہیں ملے گا تو ریاست کیسے چلے گی۔ ممتا کے مطابق انہوں نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے معاملے پر بھی وزیراعظم سے بات کی۔ وفاقی ڈھانچے کی بات کریں۔ بی ایس ایف کو زیادہ اختیارات دینے سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔کئی بار سرحد پر فائرنگ سے لوگ مر جاتے ہیں۔ اگر آپ کو ریاست سے مدد کی ضرورت ہے تو مجھے بتائیں۔ وفاقی ڈھانچہ کو بچانے کی ضرورت ہے۔ بی ایس ایف کا حکم واپس لیا جائے اگلے سال اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یوپی میں بی جے پی ہار جائے۔ اگر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو مدد چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔