ہندوؤں کے کرتا دھرتا شمال مشرق میں بدامنی کے ذمہ دار

,

   

٭ شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں جاری احتجاجوں کے درمیان شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار ’سامنا‘ میں مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیان کیا کہ اس خطہ میں آرمی کی تعیناتی کو ’’جمہوری عمل نہیں کہا جاسکتا ہے‘‘۔ ہندوؤں کے کرتا دھرتا خود شمال مشرق میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرچکے ہیں۔ سینا نے یہ الزام عائد کیا کہ سارے ملک کو نتائج بھگتنے پڑیں گے، یہ سب سیاسی کھیل ہے۔