ہندوستانی نژاد کامیڈین اسٹیج پر فوت

   

دوبئی 21جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی نژاد کامیڈین منجوناتھ نائیڈو دوبئی میں اپنے شو کے دوران اسٹیج پر ہی فوت ہوگئے ۔ 36 سالہ نائیڈو کے قلب پر اچانک حملہ ہوا تھا ۔ ایک ساتھی کامیڈین نے کہا کہ نائیڈو نے اچانک ہی شدید بے چینی کی شکایت کی اور ان کے ساتھ ہی بنچ پر بیٹھ گئے اور پھر فرش پر گرپڑے ۔ انہوں نے کہا کہ شائقین نے سمجھا تھا کہ یہ بھی ان کی کامیڈی کا ہی کوئی حصہ ہو تاہم ایسا نہیں تھا ۔