ہندوستانی گیند باز رائیڈو پر مشتبہ گیند بازی کا الزام

   

دبئی۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے کہا کہ ہندوستانی پارٹ ٹائم اسپنر امباٹی رائیڈو آسٹریلیا کے ساتھ پہلے ونڈے انٹرنیشنل سڈنی میں کھیلتے ہوئے مشتبہ گیند بازی کا الزام لگایا ہے۔ ہفتہ کو رائیڈو نے 2 اووز کھیل کر 13 رنز دیئے۔ اس میچ کے حکام نے ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کو ایک تفصیلی رپورٹ سونپی ہے جس میں 33 سالہ آف اسپنر کے گیند بازی کے ایکشن میں شبہات ہیں۔ اس الزام کے باوجود آئی سی سی نے کہا کہ وقت ضرورت وہ گیند بازی کیلئے دوبارہ بلائے جاسکتے ہیں۔ رائیڈو کی مشکوک قسم کی گیند بازی کی مزید چھان بین کی جائے گی جس میں او ڈی آئی اور T-20 دونوں میچس شامل ہیں اور بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید جانچنے کیلئے ان کو دو ہفتوں کی مہلت دی جارہی ہے اور اس دوران وہ بین الاقوامی میچس میں گیند بازی کرسکتے ہیں۔ رائیڈو ابھی تک کے کیریئر کے 46 او ڈی آئی میچس میں 20.1 اوورز ہی کھیل چکے ہیں اور 41.33 کے اوسط 3 وکٹس حاصل کئے ہیں اور ان کی گیند بازی کا کفایتی اوسط 6.14 رہا ہے۔ رائیڈو نومبر میں اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ سے سبکدوش ہوچکے ہیں تاکہ محدود اوورز کے کھیل پر توجہ دے سکیں۔