ہندوستان او رچین میں روسی خام کی تیل کی مانگ میں اضافہ۔ رپورٹس

,

   

بحری جہازوں سے باخبر رہنے کے اعد اد وشمارکے حوالے سے رپورٹوں میں کہاگیا ہے کہ خام تیل کی کھیپ روسی بندرگاہوں پر مبہم مقامات کے لئے نشان زد کررہی ہے‘ ایسا لگتا ہے کہ یاتو بھارت یا چین تک جارہے ہیں


نئی دہلی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے بمو جب جہازوں سے باخبر رہنے والے اعداد وشمار بتاتے ہیں اور ایسامحسوس ہورہا ہے روسی خام تیل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے بالخصوص ہندوستان کے علاوہ چین اور ترکی میں اس مانگ میں شدید اضافہ دیکھائی دے رہا ہے۔

رپورٹس میں کہاگیاہے کہ ا متناعات کے خطرات او ریوکرین سے جاری بحران کے دوران ہیں مذکورہ تین ممالک روس کے خام تیل کے سب سے زیادہ قابل بھروسہ خریدارہیں۔

بحری جہازوں سے باخبر رہنے کے اعد اد وشمارکے حوالے سے رپورٹوں میں کہاگیا ہے کہ خام تیل کی کھیپ روسی بندرگاہوں پر مبہم مقامات کے لئے نشان زد کررہی ہے‘ ایسا لگتا ہے کہ یاتو بھارت یا چین تک جارہے ہیں۔

ان کا مزیدیہ کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں روسی خام تیل کی ترکی میں مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔اس سال فبروری میں یوکرین کے ساتھ بحران پیدا ہونے کے بعد رعایت پر مشتمل خام تیل کی سپلائی کے لئے ہندوستان مسلسل اصرار کررہا ہے۔

تاہم رپورٹس میں کہاگیاہے کہ روس کے پاس خام تیل کی درآمد کے لئے زیادہ وقت باقی نہیں بچا ہے کیونکہ یوروپی یونین کی جانب سے 5ڈسمبرسے پابندیاں عائد ہوں گی‘جس سے روسی خام تیل لے جانے والے جہازوں کو انشورنس اوردیگرفواہد سے محروم کردیاجائے گا۔

رپورٹس میں کہاگیاہے کہ روس سے خام تیل کی ترسیل کو پابندیوں کی آخری تاریخ مقرر ہونے سے پہلے اگلے ہفتے تک ان ممالک کے لئے روانہ ہونا پڑیگا۔