ہندوستان میں کویڈ کے 2022تازہ معاملات اور 46اموات درج

,

   

اسی وقت میں ملک کے اندر کویڈ19سے46اموات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد قومی سطح پر اموات کی تعداد5,24,459تک پہنچ گئی ہے۔


نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے پیر کی صبح بتایاکہ ملک کے اندر پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ 19کے تازہ معاملات میں 2022تک درج ہوئے جو پچھلے روز کے 2226کے مقابلے کافی کم ہے۔

اسی وقت میں ملک کے اندر کویڈ19سے46اموات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد قومی سطح پر اموات کی تعداد5,24,459تک پہنچ گئی ہے۔مذکورہ فعال معاملا ت ملک میں 14832ہیں جو ملک کے جملہ مثبت معاملات کا0.03فیصد ہے۔

وزرات کے بموجب پچھلے 24گھنٹوں میں 2099لوگ صحت یا ب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد 4.25.99,102ہوگئی ہے ہندوستان میں بازیافت کی شرح 98.75فیصد ہے۔

درایں اثناء ہندوستان میں یومیہ مثبت شرح ہلکی سے بڑھ کر 0.69فیصد ہے وہیں ہفتہ واری مثبت شرح فی الحال 0.49فیصد ہے۔ اسی وقت کے دوران ملک بھر میں 2,94,812نمونوں کی جانب کی گئی ہے جس کے بعد جانچ کی جملہ تعداد بڑھ کر 84.70فیصد ہے۔

پیر کی صبح تک ہندوستان میں کویڈ 19ٹیکہ جو لگائے گئے ان کی تعداد 192.38کروڑ رہی ہے جو 2,42,38,619سیشنوں میں حاصل پہنچائے گئے ہیں۔

کویڈ19کے 3.28کرور نو عمر افراد کو ٹیکے اب تک لگائے گئے ہیں جو ٹیکہ مہم کے دائرے کار میں آنے والے بچے ہیں۔