ہندوستان کے سب سے بڑے جانوروں کے سفاری۔ ببروں کے گیر‘ شیروں کے رانتھامبوری‘ بندروں کے کازیرنگا اور گائیوں کے لئے یوپی؟۔

,

   

جون 2018میں جئے پور کے قریب گائے کی بازآبادکاری کا سنٹر چلانے والی ایک فاونڈیشن کے اراکین نے اعلان کیاتھا کہ وہ ایک سفاری شروع کرنے کی تیاری میں ہی جو ”دیسی نسل“ کے متعلق ویزٹرس کو معلومات فراہم کریں گے۔

جس کی اب تک شروع نہیں ہوئی ہے حالانکہ منتظمین دعوی کررہے ہیں اس کی جنوری میں شرو عات ہوگی۔

نئی دہلی۔ببروں کے گیر‘ شیروں کے رانتھامبوری‘ بندروں کے کازیرنگا اور گائیوں کے لئے ہیں اگر یوپی منسٹر کی مانیں اترپردیش ہوگا۔

ہندوستان کے مشہور سفاریوں کی فہرست میں یہ نیا اضافہ یوپی کے ڈائر ڈیولپمنٹ او رانیمل ہسبنڈری کے وزیر لکشمی نارائنہ چودھری کاخواب ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک ”گائیوں کا سفاری“ کے دو فوائد ہوں گے۔

آواروں گائیوں کا مسئلہ حل ہوجائے گی‘ جس میں بی جے پی حکومت کی جانب سے قصائی خانوں میں امتناع کے بعد شدید اضافہ ہوا ہے اور سیاحتی موقع بڑھے گا۔

چودھری نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ”ہمارے پاس کچھ بڑے میویشیوں کے فارمس مہاراج گنج ضلع میں ہیں‘ جو 1000ایکڑ پر پھیلے ہوئے ہیں۔

سونچ یہ ہے کہ ایسے فارمس کو جہاں پر15000سے 25000گائے رکھی جاسکتی ہیں کو سفاریوں میں تبدیل کیاجائے۔ تمام تر سہولتیں ایک چھت کے نیچے فراہم کی جائیں گے اور پوری آزادی کے ساتھ گائیوں کے گھومنے کویقینی بنایاجائے گا“۔

انہوں نے کہاکہ ”یہاں پر سیاحوں کے لئے بیل بنڈیوں او ردیگر سہولیتیں بھی فراہم کی جائیں گی“۔اگر سفاری شروع کردیاگیاتو چودھری کو یقین ہے کہ ”دیگر بھی اس ماڈل پر عمل کریں گے“۔

ایک سے زائد گائے سفاری کی سونچ ہے۔ عہدیداروں سے استفسار کیاگیا ہے کہ وہ فارمس اور شیلٹرس کی شناخت کریں جس کو25000گائیوں کے گھر میں تبدیل کیاجاسکتا ہے۔“

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ ملک میں گائیوں کے سفاری کی تجویز رکھی گئی ہے‘جون 2018میں جئے پور کے قریب گائے کی بازآبادکاری کا سنٹر چلانے والی ایک فاونڈیشن کے اراکین نے اعلان کیاتھا کہ وہ ایک سفاری شروع کرنے کی تیاری میں ہی جو ”دیسی نسل“ کے متعلق ویزٹرس کو معلومات فراہم کریں گے۔

جس کی اب تک شروع نہیں ہوئی ہے حالانکہ منتظمین دعوی کررہے ہیں اس کی جنوری میں شرو عات ہوگی۔درایں اثناء چودھری دیگر منصوبوں پر کام کررہے ہیں جو ریاست کے میویشیوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”سردیوں کے دوران شیلٹرس میں میویشیوں کو گرم رکھنے اور چٹائی اور بلانکٹس کو یقینی بنانے کی ہدایتیں دی گئی ہیں“