ہندو بادشاہوں پر کتابیں اب بی جے پی ہیڈ کوارٹرس میں رکھی جائیں گی

,

   

دہلی بی جے پی چیف منوج تیواری نے پارٹی منتظمین سے استفسار کیاہے کہ وہ اس کو ٹاسک کے طور پر انجام دیں۔

نئی دہلی۔بھارتیہ جتناپارٹی(بی جے پی) کارکنوں کے لئے اب وقت آگیا ہے کہ وہ وہ مغلیہ دور اور اس کے حکمرانوں کے بجائے ہندوحکمرانوں کے متعلق زیادہ جانکاری حاصل کریں۔

بی جے پی منتظمین اور اس کے کارکنوں کو ”عظیم“ ہندو حکمرانوں کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے دہلی بی جے پی ہیڈکوارٹرس میں نو تعمیر شدہ لائبریاں ان بادشاہوں اورحکمرانوں پر مشتمل کتابیں اور سوانح حیات پر مشتمل کتابیں بھر دی گئی ہیں۔

قومی راجدھانی اور پنڈت پنت مارگ کی بھگوا لائبریریوں میں اہم مقامات پر ’وکرم سماوت‘ مذکورہ ہندو کیلنڈر کی شروعات کرنے والے وکرم ادتیہ‘ ہندونشانی مانے جانے والے شیواجی اور کنگ اشوکا کو جگہ ملی ہے۔

دہلی بی جے پی چیف منوج تیواری نے پارٹی منتظمین سے استفسار کیاہے کہ وہ اس کو ٹاسک کے طور پر انجام دیں۔

بی جے پی کے ایک بڑی لیڈر نے کہاکہ یہ اتفاق سے ایک پہل کا بھی حصہ ہے تاکہ”دائیں بازو ذہن کے مورخین اور دانشواران کی غلط بیانی کو درست کیاجاسکے‘ جنھوں نے ہندوستان کے حقیقی ہندو حکمرانوں کے بجائے مغلوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیاہے“۔

توقع ہے کے اگلے ہفتہ لائبریری کا افتتاح عمل میں ائے گا۔ مسٹر تیواری کے ایک قریبی ذرائع نے کہاکہ مذکورہ لائبریری تمام اقسام کی کتابیں جس میں مسلم حکمران خصوصی طور پر مغل دور حکمرانی کے بادشاہوں پر مشتمل کتابیں بھی اس میں شامل ہوں گے۔

مگر مسٹر تیواری کا ماننا ہے کہ ہندو حکمرانوں کا ان کتابوں میں ذکر نہیں ہے جس کو خاص طور سے بائیں بازو ذہن کے مورخین نے لکھا ہے۔پارٹی کے ایک ذمہ داران نے ایک انگریزی روزنامہ کو بتایاکہ ”مگر ہدایت اس بات ہے کہ اپنی لائبریری میں تمام عظیم ہندو بادشاہوں اور ان کے دور حکمرانی پر مشتمل کتابوں کو جگہ رہے گی“۔

بی جے پی کی قیادت نے تمام ریاستوں اور یونٹ او رضلع ہیڈکوارٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئے قومی ہیڈکوارٹرس کے طرز پر اپنے پارٹی دفاتر میں لائبریری کا قیام عمل میں لائے تاکہ پارٹی ورکرس اس سے استفادہ اٹھاسکیں۔

ایسا ماناجارہا ہے کہ مسٹر تیواری نے افیسر سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ مشہور کتابیں‘

نند ا حکمران‘ موریہ سلطنت‘ گپتا سلطنت‘ ساتاوہانا سلطنیت‘ چالوکیا سلطنت‘ تومارا سلطنت‘ مارٹھاسلطنت اور دیگر ہند و اور ان کی سلطنتوں پر مشتمل کتابیں دہلی بی جے پی ہیڈکوارٹر س کی لائبریری میں رکھے جس کا رسمی افتتاح انے والے ہفتوں میں متوقع ہے۔

بی جے پی کے چودہ اضلاعوں میں سے گیارہ میں ورکرس نے لائبریری قائم کرلی ہے