ہندو دہشت گرد نہیں ہو سکتا ،ہندتوا اور ہندو مذہب میں بہت بڑا فرق ہے : دگ وجے سنگھ

,

   

مدھیہ پردیش کی بھوپال سیٹ سے امیدوار اور وہاں کے سابق وزیر اعلی کانگریس کے سنیئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ہندو دہشت گرد ہو نہیں سکتے ، ایک ٹی وی چینل میں دیے گیے انٹرویومیں کہا کہا دہشت گردی ہندو مذہب کی فطرت میں نہیں ہے اور اسکا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
مدھیہ پردیش کے دو بار وزیر اعلی رہ دگ وجے سنگھ نے بی جے پی کے الزام کو مسترد کیا ہے کہ انہوں نے ہندو دہشت گردی کا لفظ وضع کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہندو مذ ہب اور ہندتو میں بڑا فرق ہے ۔
یہ پوچھے جانے پر کہ آپ دہشت گردی پر خاموش کیوں ہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے مجھے لگتا ہے کہ پہیلے میں زیاد ہ باتیں کرتا تھا ، نرمدا پریکرما کرتے ہوئے چھ مہینے دس دن میں میں نے خود کو بدل دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اب ضرورت پڑنے پر ہی بولتا ہوں ۔