ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

   

نئی دہلی: حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، اپوزیشن ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ارکان نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں شوروغل اور ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ضروری کاغذات میز پر نہیں رکھے جاسکے اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔اسپیکر جگدیپ دھنکھڑ کے اپنی نشست سنبھالنے سے پہلے ہی ترنمول کانگریس کے اراکین منہ پر سیاہ پٹی باندھ کر ایوان کے وسط میں آگئے ۔ چیئرمین کے نشست سنبھالنے کے بعد ترنمول کانگریس کے ارکان نے کہا کہ حکمراں بی جے پی کے ارکان اپوزیشن کو اپنی بات کہنے نہیں دے رہے ہیں۔ اسی دوران اے اے پی کے ارکان بھی ایوان کے بیچ میں آگئے اور شور مچانا شروع کردیا۔