ہوبئی میں ایک ہی دن کورونا وائرس کے 14000 نئے مریضوں کی توثیق

,

   

بیجنگ ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 1355 ہو گئی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 254 افراد اس بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد فوت ہوگئے۔ اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15000 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ چین کے شہر ہوبئی میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 14000 نئے مریضوں کی توثیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب وبا پھیلنے کے تناظر میں وسطی صوبے ہْوبے کی صوبائی قیادت تبدیل کر دی ہے۔ شنگھائی شہر کے سابق میئر یِنگ یانگ کو ہْوبے کی صوبائی کمیونسٹ پارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح وائرس پھیلنے کے مرکزی شہر ووہان کی لیڈرشپ بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ عوام بھی کمیونسٹ پارٹی کی صوبائی قیادت پر تنقید کر رہی ہے کہ وہ وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے بروقت حفاظتی اقدامات کرنے سے قاصر رہی تھی۔