ہونڈوراس کے بھی تائیوان سے تعلقات منقطع

   

لیونڈر : ہونڈوراس نے بھی چین کے ساتھ علاقائی تنازع کے حامل ملک تائیوان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے۔ ہونڈوراس امور خارجہ کے مطابق، جمہوریہ ہونڈوراس دنیا میں ایک چین نامی ملک کو تسلیم کرتا ہے،تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے لہذا ہونڈرواس تائیوان سے اپنے تعلقات ختم کرتی ہے۔واضح رہے کہ بیجنگ انتظامیہ ایک چین کی پالیسی کے تحت تائیوان کو اپنا حصہ مانتی ہے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں میں اس کی نمائندگی اور دیگر ممالک سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی مخالفت کرتی ہے۔