ہیلت کیئر میں ’ڈاک پرائم ڈاٹ کام‘ کی سرمایہ کاری

   

مزید 12 ریاستوں کا احاطہ، تلنگانہ و آندھرا پردیش شامل
حیدرآباد ، 14 جنوری (پریس نوٹ) ’تندرستی ہزار نعمت ہے‘۔ یہ صدیوں پرانی کہاوت ہے لیکن آج بھی اتنی ہی مطابقت رکھتی ہے جتنی پہلے تھی۔ نگہداشت صحت کا شعبہ ہر دور میں سرکاری و خانگی سطح پر بھرپور توجہ کا متقاضی رہا ہے۔ سب کیلئے ہیلت کیئر کو دستیاب کرانے کے مقصد سے docprime.com اپنی سرویس مسلسل وسعت دے رہا ہے۔ یہ ادارہ آنے والے تین سال کی مدت میں احتیاطی نگہداشت صحت کے شعبے میں 15 ملین امریکی ڈالر کا سرمایہ مشغول کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ پالیسی بازار گروپ کے نئے ہیلت کیئر ونچر نے آج اپنی توسیع کو ہندوستان کی 12 بڑی ریاستوں تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے، جن میں آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، ٹاملناڈو، گجرات، مہاراشٹرا، پنجاب، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، اترپردیش، راجستھان، اور چھتیس گڑھ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ’ڈاک پرائم ڈاٹ کام‘ جس کا پہلے ہی دہلی اور این سی آر میں ٹھوس وجود ہے، اپنی خدمات کو ملک کے جملہ 34 شہروں تک دے گا۔ سی ای او ڈاک پرائم ڈاٹ کام آشیش گپتا کے مطابق ہندوستان میں لائف اسٹائل کے سبب بیماریوں اور دیگر امراض کے مسلسل بڑھتے بوجھ کے پیش نظر اوسط ہندوستانی کیلئے پریونٹیو ہیلت کیئر کے ذریعے نگہداشت صحت پر عائد ہونے والے غیرمتوقع اخراجات کو گھٹاتے ہوئے ہی پیش رفت کی جاسکتی ہے۔ ڈاک پرائم ڈاٹ کام ایسا پلیٹ فارم ہے جو فری آن لائن کنسلٹیشن فراہم کرتا ہے اور مریضوں کو شخصی ملاقات کیلئے وقت طے کرنے کا موقع بھی دیتا ہے ۔ اس طرح ملک بھر میں زائد از 20,000 ڈاکٹرز اور 5,000 ڈائناگسٹک لیابس رعایتی شرحوں پر سرویس فراہم کرتے ہیں۔