یاسین ملک مہاتما گاندھی جیسے لیڈر کے برابر

   

لندن / نئی دہلی :ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈ ڈائریکٹر راجہ مظفر کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرنے والوں کا ویسا ہی لیڈر ہے جیسے مہاتما گاندھی تھے ۔راجہ مظفر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ سیکولر روشن خیال اور ترقی پسند سیاسی تنظیموں، سماجی شخصیات اور انصاف پسند میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ یاسین ملک کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔راجہ مظفر نے کہا ہے کہ یاسین ملک کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرنے والوں کا ویسا ہی لیڈر ہے جیسے مہاتما گاندھی تھے۔ یاسین ملک کو کسی نتھو رام گوڈسے کی نفرت کا نشانہ نہ بننے دیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یاسین ملک اور اس کی تحریک سے بی جے پی حکومت اس لیے خوفزدہ ہے کہ وہ جموں کشمیر کو مذہبی مسئلہ نہیں سمجھتابلکہ وہ کشمیر کی مکمل آزادی کے لیے پر امن جدوجہد اور بات چیت پر یقین رکھتا ہے۔