یمن اور جنوبی علحدگی پسندوںکے درمیان جنگ بندی کے معاہدہ پر دستخط

   

صنعاء۔6نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت یمن اور جنوبی علحدگی پسندوں کے درمیان سعودی عرب کی ثالثی کے ذریعہ جنگ بندی کے ایک معاہدہ پر دستخط کی گئی ہے ۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی زیرقیادت اتحاد میں اقتدار کی جدوجہد چل رہی تھی اسے ختم کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد سلمان نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ معاہدہ وسیع تر سیاسی حل کی جانب بہت بڑا قدم ہے ۔ اس کے ذریعہ ہمہ رخی لڑائی ختم ہوجائے گی ۔ یمن میں 2014ء سے خانہ جنگی چل رہی ہے ۔