یوم سیاہ! 6 دسمبر کے دن کسی کو کسی بھی قسم کی ریلی کی اجازت نہیں

   

کچھ تنظیموں کی جانب سے 6 دسمبر 1992 کو کارسویکوں کے ذریعہ بابری مسجد کے انہدام کی 28 ویں برسی کے موقع پر “یوم سیاہ” منانے کے اعلان کے تناظر میں کمشنر پولیس حیدرآباد شہر انجنی کمار نے حیدرآباد شہر میں ممنوعہ احکامات جاری کردیے ہیں۔

ان احکامات کے مطابق جلسے جلوس ، احتجاجی جلسے اور موٹرسائیکل ریلیاں ممنوع ہیں۔

کسی بھی طرح کے نعرے لگانے اور احتجاج درج کرنے پر پابندی ہے۔

یہ احکامات آج 5 ڈسمبر شام 6 بجے سے لاگو ہوں گے، اور 6 ڈسمبر شام 6 بجے تک رہیں گے۔