یونیفارم سیول کوڈ کے ذریعہ ہندوستان کی آئین پر سالوں سے مباحث جاری

,

   

دو روزہ نیشنل کانفرنس یونیفارم سیول کوڈ کا سابقہ جسٹس اقبال انصاری نے افتتاح کیا
شمس آبا ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سمبیوس لا اسکول حیدرآباد میں دو روزہ نیشنل کانفرنس یونیفارم سیول کوڈ پروگرام کا افتتاح پٹنہ کے سابق چیف جسٹس اقبال انصاری نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیفارم سیول کوڈ بے حد ہی پیچیدہ مسئلہ ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور صدر جمہوریہ کے سامنے مباحث جاری ہے ۔ لیکن آج تک اس پر قطعی فیصلہ نہیں ہوپایا ہے ۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ بحیثیت مہمان ہونے پر وہ فخر محسوس کررہے ہیں ۔ حضورؐ کی تعلیمات پر ہم سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہندوستان ایک ڈیموکریٹک ملک ہے یونیفارم سیول کوڈ جو برٹش حکومت کی دین ہے آج تک اس پر مباحث جاری ہے لیکن کوئی بھی اس پر قطعی فیصلہ کرنے سے قاصر ہے ۔ اس دو روزہ کانفرنس میں ہونے والے تمام نکات کو مرکزی حکومت کو پیش کیا جائے گا ۔ پرسنل لا ، طلاق و دیگر اہم مسائل کو اس میں ترمیم کرتے ہوئے تبدیلیاں لائی جارہی ہیں ۔ مسلم پرسنل لا کے آئین میں حکومت مداخلت نہ کریں ہمارا یقین خدا اور ان کے رسولؐ پر ہے ۔ آخر میں انہوں نے سمبوس لا اسکول حیدرآباد کے تمام اسٹاف اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی اور اپنی تقریر میں شعر کہتے ہوئے اختتام کیا ۔ دو روزہ کانفرنس میں ملک کے مختلف یونیورسٹی کے لاء طلباء نے شرکت کی ۔ جس کو ٹی سوریہ نارائنا شاستری وائس چانسلر امبیڈکر یونیورسٹی تامل ناڈو ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال علی خان چیرمین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، سرفراز احمد خاں ڈائرکٹر SLSH ، ڈاکٹر انورادھا ڈپٹی ڈائرکٹر پروفیسر احمد خان نے خطاب کیا ۔۔