یوپی۔ دلت اجتماعی عصمت ریزی کی متناثرہ کی دہلی میں موت۔ کانگریس‘ وی ایچ پی نے سزائے موت کی مانگ کی

,

   

اسپتال میں داخل کرنے کے ایک ہفتہ بعد مذکورہ دلت اجتماعی عصمت ریزی کاشکار لڑکی نے پولیس کو بتایاکہ چارلوگوں نے اس کی عصمت تار تار کی ہے اور ان کے نام بھی بتائے ہیں

اترپردیش۔ ایک 19سالہ اجتماعی عصمت ریزی کا شکار دلت لڑکی‘ جس کی عزت کو چار اونچی ذات والے لوگوں نے لوٹا اور مفلوج حالت میں چھوڑ کر چلے گئے تھے‘ پندرہ دن بعد دہلی کے ایک اسپتال میں منتقل کے روز زخموں سے جانبرنہ ہوسکی۔

پیر کے روز قومی درالحکومت کے صفدر جنگ اسپتال میں لڑکی کی حالت خراب ہونے پر لاکر داخل کیاتھا۔

میویشوں کے لئے چارہ اکھٹا کرنے کے لئے گئی مذکورہ دلت لڑکی کو14ستمبر کے روز گلے میں لپٹے ہوئے دوپٹا سے گھسیٹ کر کھیتوں میں لے گئے‘ جس کی وجہہ سے اس کی ریڑ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

جب عصمت ریزی کاشکاراس کو بنایاگیا‘ باظاہر طور پراپنی ہی زبان کو اس نے کاٹ لیاجس کی وجہہ سے زخم گہرا ہوگیاتھا

YouTube video

علی گڑھ کے اس اسپتال میں جہاں متاثرہ کا علاج کیاجارہا تھا وہاں کے ہیڈ آف نیرو سرجری کی ہیڈ فخر الہدا نے رپورٹرس کو بتایاکہ”حالت میں سدھار آنے کے ساتھ ہی ریڑھ کی ہڈی کو جوڑنے کے لئے سرجری کی گئی ہے۔

ریڑھ کی ہڈی کو ہونے والے نقصان مستقبل دیکھائی دے رہا ہے“۔مذکورہ متاثرہ پانچ بھائی بہنوں میں سب سے کم عمر تھی‘ کچھ وقت کے لئے عارضی تنفسی نظام پر تھیں۔

والد کی درخواست پر اس لڑکی کو پیر کے روز دہلی منتقل کیاگیاتھا۔ دہلی اس کا بھائی ساتھ میں آیاتھا۔

اسپتال میں داخل کرنے کے ایک ہفتہ بعد مذکورہ دلت اجتماعی عصمت ریزی کاشکار لڑکی نے پولیس کو بتایاکہ چارلوگوں نے اس کی عصمت تار تار کی ہے اور ان کے نام بھی بتائے ہیں۔

ان چاروں ملزمین جس کے نام متاثرہ نے دئے تھے وہ سندیپ‘ رامو‘ لوکش اور روی ہیں جنھیں اجتماعی عصمت ریزی‘ اقدام قتل کا مقدمہ ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے تحت درج کیاگیاہے۔

اس دلت متاثرہ کی فیملی کواونچی ذات والے ملزمین کے خلاف بات کرنے کے حوالے سے دھمکی دی گئی ہے۔

ان کے والد نے رپورٹرس کواتوار کے روز بتایاکہ چار وں ملزمین کی فیملی والے ان کے خلاف بولنے پر دھمکی دے رہے ہیں۔

لڑکی نے بھی فیملی والوں کو بتایاتھا کہ واقعہ کے متعلق کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی دی گئی تھی

YouTube video

کانگریس نے کہا ہے کہ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت اترپردیش میں نظم ونسق پر کنٹرول کھوچکی ہے اور ”عورتوں کی حفاظت میں ناکام“ ہوگئی ہے۔

منگل کے روز اجتماعی عصمت ریزی کاشکار دلت لڑکی کی دہلی کے اسپتال میں موت کے بعد کانگریس پارٹی کا یہ بیان سامنے آیاہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوپی حکومت پر یہ الزام لگایاہے

https://www.youtube.com/watch?v=vayDDIUcs8I&feature=emb_title

انہوں نے کہاکہ ریاست میں عورتوں کی حفاظت کے جواب دہ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ ہیں۔

کانگریس لیڈر نے بی جے پی خاتون لیڈران کی ”خاموشی“ پر بھی سوال اٹھائے‘ کہا کہ مذکورہ 19سالہ متاثرہ کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کے لئے وہ کب سڑکوں پراتریں گے۔

انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کے لئے خاطیوں کو مثالی سزا دینے کی مانگ کی ہے۔

وشواہند و پریشد نے بھی منگل کے روز خاطیوں کے لئے سزائے موت کی مانگ کی ہے