یوپی۔ گونڈا میں پیغمبر اسلام ؐکی شان اقدس میں قابل اعتراض سوشیل میڈیا پوسٹ کی وجہہ سے کشیدگی

,

   

ملزم نے فیس بک پر شان اقدس ؐمیں قابل اعتراض تبصرہ کیاتھا
گونڈا۔ایک مقامی یوتھ کی جانب سے پیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس میں ایک گستاخانہ پوسٹ کرنے کے بعد ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ پولیس کے زائد دستوں کو تعینات کردیاگیا ہے او رضلع انتظامیہ حالات پر چوکسی کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے۔

منگل کے روز اقلیتی کمیونٹی کی جانب سے ملزم کے گھر پر مبینہ حملے او رپتھر اؤ کے بعد کشیدگی بڑھ گئی تھی۔پولیس کے موقع پر پہنچنے اور حالات پر قابو پانے کے بعد مذکورہ ملزم ریکی کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

مذکورہ پولیس کا کہنا ہے کہ ریکی نے فیس بک پر پیغمبر اسلام ؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ پوسٹ کیا تھا جو اقلیتی کمیونٹی کی برہمی کا سبب بنا جس نے ملزم کے گھر پر پتھراؤ کیاتھا۔ ایس پی آکاش تومر نے کہاکہ تشدد چوک بازار علاقے میں رونما ہوا مگر اس کو قابو میں کرلیاگیاہے۔

انہو ں نے کہاکہ امن کی برقراری کے لئے پولیس ٹیم کو تعینات کردیاگیاہے۔ایک ضلع عہدیدار نے کہاکہ ”ہم کسی بھی جوابی کاروائی کو روکنے کے لئے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ملزم او رتشدد میں ملوث افراد کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے۔

ہم نے کمیونٹی کے سینئر ممبرس سے بات کرتے ہوئے انہیں سمجھادیاہے“۔تومر نے کہاکہ ایک چوائن اسٹال چلانے والے ریکی نے پیر کی رات کو وہ پوسٹ کیاتھا۔

مذکورہ ایس پی نے کہاکہ ”ہم نے تین ایف ائی آر درج کئے ہیں‘ ایک ریکی کے خلاف جبکہ دوسرا اُن لوگوں کے خلاف جو پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور ایک ریکی نے نامعلوم افرادکے خلاف درج کرائی ہے جنھوں نے اس پر حملہ کیاہے“۔