یوپی ایک عورت نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی کا کیا قتل

,

   

شبانہ قتل کے بعد بلاخوف وخاطر عالیہ کی نعش کے سامنے اپنے ہاتھ میں بندوق لے کرکھڑی رہی جبکہ موقع پر بھاری بھیڑ بھی اکٹھا ہوگئی تھی

مراد آباد۔ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں اپنے شوہر کی دوسری بیوی کو سیول لائنس علاقے میں اس کے گھر کے سامنے پیر کے روز ایک عورت نے گولیاں داغ کر ختم کردیاہے۔

ملزم خاتون شبانہ کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

پولیس کی جانکاری کے مطابق ٹرانسپورٹر کا کام کرنے والے محمد ذاکر کی پہلی بیوی شبانہ ہے۔

چند دن قبل ذاکر نے عالیہ سے شادی کی تھی اور قتل کے وقت وہ سات ماہ کی حاملہ تھی۔

فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں عورتوں کے درمیان فون پر گرما گرم بحث ہوئی تھی اور اپنی بیوی کے درمیان چل رہی کشیدگی سے ذاکر واقف تھا۔سینئر سپریڈنڈ آف پولیس امیت پاٹھک نے کہاکہ واقعہ کے بعد سے شوہر لاپتہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ شبانہ کو موقع سے گرفتار کرلیاگیا ہے اور 9ایم ایم کی ایک پستول جس کا جرم کا استعمال ہوا وہ بھی ضبط کرلی گئی ہے۔

عالیہ کی بھتیجی مسکان کا کہنا ہے کہ میڈیسن خرید کر جب وہ واپس لوٹ رہے تھے شبانہ عقب سے اچانک نمودار ہوئی اور عالیہ کو دھکا دیا جس کی وجہہ سے وہ بیچے گر گئی۔

اس نے عالیہ پر چار روانڈ فائیر کی جس کی وجہہ سے شدید طور پر زخمی ہوگئی تھی۔

بتایاجارہا ہے کہ شبانہ قتل کے بعد بلاخوف وخاطر عالیہ کی نعش کے سامنے اپنے ہاتھ میں بندوق لے کرکھڑی رہی جبکہ موقع پر بھاری بھیڑ بھی اکٹھا ہوگئی تھی