یوپی میں مودی ۔ یوگی کے ہورڈنگس پر کالک پوت دی گئی

,

   

مظفر نگر 18 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں مظفرنگر کے کاٹکا گاوں میں وزیر اعظم مودی اور چیف منسٹر آدتیہ ناتھ کی ہورڈنگس پر موجود تصاویر پر کالک پوت دی گئی ۔ نامعلوم افراد نے یہ کام کیا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ کچھ افراد نے ہورڈنگس پر موجود وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر آدتیہ ناتھ کی تصاویر پر کالک پوت دی ہے ۔ پولیس اس مسئلہ کی تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے ۔