یوپی میں کانگریس تنہا مقابلے کیلئے تیار

   

لکھنؤ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں اترپردیش میں کانگریس تنہا مقابلے کے لئے تیار ہے، ایک سینئر اسٹیٹ لیڈر نے آج یہ بات کہی جبکہ ایسی قیاس آرائی زوروں پر ہے کہ ایس پی ۔ بی ایس پی اتحاد لگ بھگ طے ہوچکا ہے اور دونوں پارٹیوں کے سربراہان جوائنٹ پریس کانفرنس منعقد کرنے والے ہیں۔ کانگریس کے میڈیا کوآرڈی نیٹر راجیو بخشی نے کہاکہ پارٹی کے موجودہ طور پر لوک سبھا میں 45 نشستیں ہیں جو کسی بھی علاقائی پارٹی سے زیادہ ہے۔ راجیو کا تبصرہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے اِس اعلان کے پس منظر میں ہے کہ اُن کے قائدین اکھلیش یادو اور مایاوتی ہفتے کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گٹھ بندھن کا اعلان کریں گے جس میں کانگریس نہیں ہوگی۔