یوگیندر یادو نے امیت شاہ سے سی اے اے پر تبادلہ خیال کرنے کےلیے ملنے کا وقت مانگا

,

   

پونے: سوراج مہم کے صدر یوگیندر یادو نے امت شاہ سے این پی آر ، سی اے اے وغیرہ پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔

واضح رہے کہ امیت شاہ نے کچھ دن قبل ایک نیوز چینل کو بتایا ہے کہ جو بھی سی اے اے پر تبادلہ خیال کرنا چاہتا ہے وہ اپنے دفتر سے ملاقات کا مطالبہ کرسکتا ہے اور تین دن کے اندر ہی اس ملاقات کا وقت دیا جائے گا۔

 نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر یادو نے بتایا کہ حکومت مہاراشٹر این پی آر کی اجازت نہ دینے کے اپنے وعدے پر قائم رہنا چاہئے۔

مسٹر یادو نے یہ بھی بتایا کہ ’ہم بھارت کے لوگ‘ تنظیم کے رہنما جلد ہی ملک گیر احتجاج کا آغاز کریں گے۔