یوگی ادتیہ ناتھ نے یوپی میں شروع کی انتخابی مہم’ کانگریس امیدوار ’ اظہر کو مسعود کا بتایاداماد‘

,

   

بی جے پی کے اس وقت کے وزیراعظم امیدوار نریندر مودی کے خلاف نفرت پر مشتمل تقریر کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہونے کے بعد ‘ مسعود کو مہم کے دوران شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

سہارنپور۔چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے سہارنپور سے ریاست میں لوک سبھا الیکشن کی بی جے پی کے لئے مہم کی شروعات کے ساتھ پی مذکورہ لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار عمران مسعود اور ان کو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے داماد ہونے کا حوالہ دیا جو اس کی ہی ’’ زبان بولتے ہیں‘‘۔ مخالف امیدوار کا نام لئے بغیر ادتیہ ناتھ نے کہاکہ ’’ اظہر مسعود کا داماد سہارنپور آیا اور اپنی زبان بول کر گیا۔

کیا مسعود کی زبان بولنے والا کوئی سہارنپور سے جیت سکتا ہے یا پھر راگھو لاکھن پال ( بی جے پی امیدوار)جوترقی او رسکیورٹی کی مثال ہوسکتا ہے‘ جیت سکتے ہیں؟‘‘۔

مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کو دہشت گردی سے مقابلے کرنے میں سنجیدہ قراردیتے ہوئے یوگی نے کہاکہ ’’ آپ نے اوسامہ بن لادن کا نام ضرور سنو ہے ۔ جس کو بے رحمی سے قتل کردیاگیا۔ ایک دن اظہر مسعود کا بھی اسی انداز میں خاتمہ ہوگا۔آپ فکر نہ کریں‘‘۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ادتیہ ناتھ نے کہاکہ’’ سابق کی حکومتوں میں دہشت گرد کو کھانے کے لئے بریانی ملتی تھی ۔ ہماری حکومت میں دہشت گردوں کو کھانے کے لئے گولیاں اور بم مل رہے ہیں‘‘۔

سال 2014کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار لکھن پال نے کانگریس کے امیدوار عمران مسعود کو سہارنپور سے 65,000ووٹو ں سے شکست فاش کردیاتھا۔بی جے پی کے اس وقت کے وزیراعظم امیدوار نریندر مودی کے خلاف نفرت پر مشتمل تقریر کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہونے کے بعد ‘ مسعود کو مہم کے دوران شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

۔نظم ونسق کے حوالے سے بھی یوگی نے اتوار کے سابق کی حکومتوں کو تنقید کانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ ’’ پچھلے دوسالوں میں اس ریاست کی عوام کا ساتھ ملنے پر شکریہ ادا کرتاہوں ‘ جہاں پر ہم نے مجرموں کے لئے صرف دو مواقع چھوڑے ہیں۔ یا تو جیل چلے جائیںیا پھر اس دنیا کو چھوڑ دیں‘‘۔

انہوں نے اس بات کابھی دعوی کیا کہ بی جہ پی نے ’’ غنڈہ ٹیکس‘‘ کا خاتمہ کردیا جس میں وہ مبینہ طور پر سابق حکومت کے تحت وصولی کیاکرتے تھے۔

دوسال قبل یوپی میں جب سے اقتدار میں ائی ہے ‘ بی جے پی حکومت بے شمار انکاونٹر کی وجہہ سے اسکینر میں ہے ۔ پہلے سولہ ماہ میں یوپی پولیس نے 3000انکاونٹر کا ریکارڈ بنایاجبکہ مبینہ طورپر 78مجرمین نے خود سپردگی اختیار کی ۔

پلواماں دہشت گرد حملے کے پیش نظر پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش کے ٹھکانوں پر ائی اے ایف کی فضائیہ کاروائی کے متعلق سام پیتراڈوکے تبصرہ پر کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’ یہاں پر کانگریس کا ایک مہاگروہے۔

کئی نسلوں کا مہاگرو۔ اس کا نام سیام ہے اور ملک کے باعث’شرم‘بن گیاہے۔وہ ملک کی فوج ‘ دستو اور ان کی غیرمعمولی بہادری پر سوال کھڑا کررہا ہے ۔

اگر ان کے مہاگرو ایسے ہیں تو مہاچیلوں کا کیا حال ہوگا‘‘۔کانگریس صدر راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس صدر کے حلقہ امیتھی کو انہوں نے یوپی کا ’’ سب سے پسماندہ‘‘ علاقہ قراردیا ۔ا

نہوں نے کہاکہ ’’ میں نے پارلیمنٹ میں’ نامداروں کے کلدیپک‘ کو سنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھا کہ اگر وہ اقتدار میںآئیں گے تو وہ 1.5فٹ کا الواگائیں گے۔ وہ سمجھتے تھے کہ آلو ایک میوہ ہے۔ انہیں اس بات کی سمجھ ہونی چاہئے کہ وہ آم جیسا میوہ نہیں ہے۔

وہ امیتھی گئے تو وہاں کے گنا کسانوں نے انہیں ایک شکر کی فیکٹری کے لئے استفسار کیا۔ انہوں نے کہاکہ فیکٹر کیا‘ ہم درختوں پر شکر اگائیں گے‘‘۔

راست نام لئے بغیر کانگریس صدر کے حوالے سے ایک او رمثال میں ادتیہ ناتھ نے کہاکہ پارلیمنٹ میں ارون جیٹلی کو ایک فرد کے متعلق یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا ’’ وہ شخص جوبناء دماغ ‘‘ کے ہے ’’ آپ کو سمجھنا چاہئے وہ شخص کون ہے‘‘۔

کانگریس لیڈر کا دوبارہ حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ وہ چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ عمل کرتے ہیں ویسا کوئی نہ کرے۔ وہ مندر میں اس طرح بیٹھتے ہیں جیسے نماز ادا کررہے ہوں۔ نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے‘‘۔

جلسہ عام کے علاوہ ادتیہ ناتھ نے سہارنپور شہر سے تیس کیلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ سوکھمبری دیوی مندر میں مذہبی رسومات کی ادائی کے لئے بھی پہنچے ۔