یو پی میں 15 جنوری کو اپوزیشن کے عظیم اتحاد کے اعلان کا امکان

   

لکھنؤ۔9 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں اپوزیشن کے عظیم اتحاد کی بڑھتی اٹکلوں کے درمیاں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماج وادی پارٹی( ایس پی) و دیگر پارٹیاں ایک ساتھ مل کر مکر 15 جنوری (سنکرانتی کے دن)کو عظیم اتحاد کا اعلان کرسکتی ہیں۔ یہ اتحاد ریاست کی سیاست کے لئے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ 15 جنوری کو مکرسنکرانتی کے دن پریاگ میں کمبھ کا پہلا شاہی اسنان ہوگا۔ اسی دن محترمہ مایاوتی جہاں اپنا 63 واں اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی بیوی و قنوج سے رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو اپنا 41 واں یوم پیدائش منائیں گی۔ بی ایس پی کے ایک سینئر لیڈر نے بدھ کو یواین آئی کو بتایا کہ 15 جنوری سب سے مبارک دن ہے ، اسی دن بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بی جے پی کے خلاف عظیم اتحاد کا اعلان کرسکتے ہیں۔