یو پی کیلئے عام آدمی پارٹی کے 150 امیدواروں کی فہرست جاری

   

پسماندہ طبقات کے 55 ، برہمن 36 اور 14 مسلمان شامل : سنجے سنگھ

لکھنؤ : عام آدمی پارٹی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کیلئے پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ 150 امیدواروں پر مشتمل فہرست میں پسماندہ طبقات کے 55 امیدوار ہیں جبکہ 36 برہمن ، 31 شیڈول کاسٹ اور 14 مسلمان ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے آج ایک پریس کانفرنس میں فہرست جاری کی اور بتایا کہ عام آدمی پارٹی اترپردیش اسمبلی کی تمام 403 نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ ماباقی حلقوں کیلئے امیدواروں کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے اچھے اور مستحق امیدواروں کو موقع دیا ہے۔ پہلی فہرست کے 8 امیدوار ایم بی اے ہیں۔ 38 امیدوار پوسٹ گریجویٹ ، 4 ڈاکٹرس اور 8 امیدواروں نے پی ایچ ڈی کی ہے۔ 7 امیدوار انجینئرس ہیں جبکہ 39 امیدوار گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی فہرست میں 8 خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔