یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کا وقت آ گیا ہے: راجناتھ

,

   

مودی حکومت کی طرف سے پھر اشتعال انگیزی، ماحول بگاڑنے کی کوشش

نئی دہلی : مرکزی وزیر دفاع اور بی جے پی کے سرکردہ لیڈران میں شامل راجناتھ سنگھ نے یکساں سیول کوڈ سے متعلق ایک اہم بیان دیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ پورے ملک میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کا وقت آ گیا ہے اور سبھی ریاستوں کو اس پر غور کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی راجناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ جو ریاستیں یکساں سیول کوڈ نافذ کر رہی ہیں وہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔راجناتھ سنگھ نے اپنے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی’اے بی پی نیوز‘ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ انھوں نے انٹرویو کے دوران یکساں سیول کوڈ کے علاوہ بھی کچھ اہم موضوعات پر اپنا نظریہ لوگوں کے سامنے رکھا۔شردھا قتل واقعہ کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ بے حد بہیمانہ جرم ہے۔ جرائم پیشہ کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔گجرات اسمبلی انتخاب سے جڑے کچھ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ 2024 کے لیے حالات سازگار ہیں۔ گجرات ہی نہیں، مرکز میں بھی مودی حکومت پھر سے آئے گی۔گجرات ہم جیت رہے ہیں، اور یہ کامیابی حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر ملے گی۔ جب راجناتھ سنگھ سے بی جے پی لیڈر منوج تیواری کے ’آنکھ پھوڑنے‘ والے بیان پر تبصرہ کے لیے کہا گیا تو انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ہو، سیاست میں الفاظ اور بیانات کی حد کا خیال رکھنا چاہیے۔ کوئی بھی اگر غلط بیان دیا گیا ہے تو وہ ٹھیک نہیں۔حالانکہ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ منوج تیواری نے یہ نہیں کہا کہ ٹانگ توڑ دیں گے، یہ غلط ہے۔