۔10 فیصد کوٹہ کو صدر کی منظوری نفاذِ قانون کی تاریخ کا اعلان ہوگا

   

نئی دہلی ، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر رام ناتھ کووند نے آبادی کے عام زمرے میں معاشی طور پر پسماندہ طبقہ کیلئے سرکاری نوکریوں اور تعلیم میں 10 فیصد ریزرویشن والی دستوری گنجائش کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ وزارت قانون و انصاف کے آج جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دستوری (103 ویں ترمیم) ایکٹ 2019ء کو صدر کی منظوری مل گئی۔ نفاذِ قانون کی تاریخ کا حکومت اعلان کریگی۔