۔11 اپریل سے سرکاری و خانگی مقامات پر ویکسین کی سہولت

   

نئی دہلی ۔ حکومت 11 اپریل سے تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں سرکاری و خانگی مقاماتِ کار میں کووڈ ۔ 19 ٹیکہ اندازی کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت دے گی جہاں تقریباً ایک سو اہل استفادہ کنندگان ہوں۔ ہیلت سکریٹری راجیش بھوشن نے چیف سکریٹریز کو موسومہ مکتوب میں کہا ہے کہ 45 سال اور زائد عمر کی آبادی کا قابل لحاظ تناسب معیشت کے منظم شعبہ سے وابستہ ہے اور وہ سرکاری و خانگی دفاتر یا مینوفیکچرنگ اور دیگر خدمات میں باقاعدہ ملازمت کرتے ہیں ۔ اس آبادی کا احاطہ کرنے کے لئے 11 اپریل 2021 سے ملک بھر میں ویکسینیشن سنٹرس شروع کئے جاسکتے ہیں۔
عوام کی لاپرواہی دوسری لہر کا بڑا سبب: وزیر صحت
مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے آج یہ کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسوں میں دوبارہ تیزی سے اضافہ تشویش ناک رجحان ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس کی بڑی وجہ کووڈ قواعد کی تعمیل میں عوام کی لاپرواہی ہے۔