۔15 اپریل کے بعد بعض بین الاقوامی پروازوں کی بحالی

,

   

نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ 15 اپریل کو ملک گیر لاک ڈاؤن کے اختتام کے بعد حکومت کی جانب سے تمام بین الاقوامی پروازوں کی ایک کے بعد دیگر بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے قبل صحت اور ہوا بازی کی وزارتیں مختلف متاثرہ ممالک میں اس وباء پر کنٹرول کے بارے میں جائزہ لیں گے۔