۔2 ہزار اسرائیلی عہدیداروں کا جوبائیڈن کو مکتوب

   

تل ابیب : اسرائیل کے 2 ہزارعہدیداروں نے امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کو ایک متفقہ مکتوب ارسال کیا ہے جن میں اْنہیں ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ اسرائیل کے سابق عہدیداروں نے امریکی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تہران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات میں عجلت سے اسرائیل کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔واشنگٹن فری بیکن کے مطابق یہ خط اسرائیل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورم نے تیار کیا تھا۔ اس پرسینکڑوں اعلی عہدیداروں اور ریٹائرڈ اسرائیلی افسران کی ایسوسی ایشن نے دستخط کیے تھے۔دستخط کنندگان نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ اور چند ایک یورپی ممالک اسرائیل اور دوسرے ممالک کو درپیش خطرات اور خدشات کو نظرانداز کرکے ایران کینیوکلیئر پروگرام پر معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت واضح اور کھلے عام ہمارے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی سانحے سے بچنے کے لیے ایران کو نیوکلیئر ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضروری ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ایران کو ’’لائف لائن‘‘ دینے کے فیصلے سے حالیہ امن معاہدوں کے نتیجے میں علاقائی استحکام کو خراب کرنے کا خطرہ ہے۔