۔2018 میں چھوٹے بجٹ کی فلموں کا بول بالا

   

سال 2018 فلموں کے معاملے میں ایک شاندار سال ثابت ہوا۔ اس سال چھوٹے بجٹ کی فلموں کا بول بالا رہا جس سے یہ صاف ہوگیا ہے کہ ملک کے عوام کے لئے فلم کا بجٹ نہیں سبجکٹ معنی رکھتا ہے۔ کم بجٹ میں بنی فلموں کی زبردست کہانی اور بااثر اداکاری نے شائقین کو اپنی جانب راغب کیا۔ عالیہ بھٹ اسٹار فلم ’’راضی‘‘ سے لے کر ایشمان کھرانہ کی فلم ’’اندھا دھن‘‘ رانی مکرجی کی ’’ہچکی‘‘ شردھا کپور کی ’’استری‘‘ سوہام شاہ کی ’’تمباڈ‘‘ تک ان تمام فلموں کو بھلے ہی ایک مختصر بجٹ میں بنایا گیا تھا، لیکن ہندی شائقین نے انہیں خوب پسند کیا ’’اندھا دھن‘‘ میں ایشمان کھرانہ ایک نابینا پیانو پلیر کے کردار میں نظر آئے تھے۔ یہی نہیں ایشمان کھرانہ نے اسی سال ’’بدھائی ہو‘‘ جیسی فلم کے ساتھ ایک بار پھر اپنی اداکاری کا ڈنکا بجایا تھا۔ شائقین سے ملے زبردست رسپانس نے اس فلم کو بھی سال کی کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل کردیا۔ بدھائی ہونے 200 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ سوہام شاہ نے اپنی فلم ’’تمباڑ‘‘ کے ساتھ سنیما کی تاریخ ہی بدل دی۔ تمباڑ نے فینٹنی اور ڈراونی کہانی کے ناقابل یقین مرکب کے ساتھ سنیما کی ایک مکمل طور پر مختلف انداز سے ایک تصویر شائقین کے سامنے پیش کی۔ استری کے ذریعہ شردھا کپور نے اپنی ڈراونی کامیڈی فلم کے ذریعہ شائقین کو ڈرانے کے ساتھ ساتھ ہنسانے کا بھی کام کیا۔ شردھا کپور نے ادکاری کے اعتبار سے استری کے ذریعہ عوام میں اپنی گہری چھاپ چھوڑی۔ راضی میں ہندوستانی خفیہ زون میں خواتین کی طاقت کو ظاہر کیا گیا تھا۔ اسے بھی دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا۔ رانی مکرجی نے ہچکی کے ذریعہ ایک غیر معمولی کہانی عوام کے سامنے پیش کی۔ بہرحال شائقین سے ملی تعریف نے ان تمام فلموں کو اس سال کی یادگار فلموں میں شامل کردیا۔ فلم 1921 کلاکندی، مکہ باز، پیڈمین، ایاری، پری، ہیٹ اسٹوری 4، بلاک میل، 102 ناٹ آؤٹ، پرمانو، ویرے دی ویڈنگ، دھڑک، صاحب بیوی اور گینگسٹر، نواب زادے، فنے خان، ملک کاروان، ستیہ میو جیتے، ہیپی پھر بھاگ جائے گی، یملا پگلا دیوانہ پھر سے، پلٹن، من مرزیاں، لوسونیا، بتی گل میٹر چالو، مانٹو، سوئی دھاگہ، پٹاخہ، لویاتری، جلیبی، ہیلی کاپٹر ایلہ، بازار، محلہ اسی، پیہو ہوٹل ملن، بھیاجی سوپر ہٹ، کیدرناتھ، جیسی فلموں سے عوام نے جو امیدیں لگائی تھیں لیکن وہ پوری نہ ہوسکیں۔ بڑے بجٹ کے باوجود یہ فلمیں اپنا لگایا ہوا بجٹ بھی وصول نہ کرسکیں۔