۔6.59 لاکھ افراد عمرہ ادا کرچکے

,

   

مکہ مکرمہ ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک اعتمرنا ایپ سے 1.43 ملین افراد فیض یاب ہوچکے اور ان میں سے چھ لاکھ 59 ہزار400 زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ اعتمرنا ایپ سے اندراج کروانے والے59 فیصد سعودی شہری او41 فیصد مقیم غیرملکی ہیں جبکہ اندراج کروانے والوں میں 68 فیصد مرد اور32 فیصد خواتین ہیں۔ وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ اعتمرنا ایپ سے پیش کی جانے والی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ ہے۔ ان میں سے 6 لاکھ 59 ہزار سے زیادہ نے عمرہ کیا ہے جبکہ 4 لاکھ 65 ہزار نے مسجد الحرام میں نماز ادا کی ہے۔ باقی افراد نے روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ اطہر پر حاضری دی ہے۔روضہ شریفہ میں نماز پڑھنے والے مردوں کی تعداد 21599 ہے۔ نماز پڑھنے والی خواتین کی تعداد 10800 ہے جبکہ صلوۃ و سلام پیش کرنے والوں کی جملہ تعداد 69926 رہی ہے۔