۔80 کرو ڑ افراد کو 3 ماہ کیلئے 2 روپئے کیلو گیہوں اور 3 روپئے کیلئے چاول : حکومت

,

   

٭ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج اعلان کیا کہ آئندہ تین ماہ تک ملک بھر میں 80 کروڑ عوام کو رعایتی قیمتوں پر چاول اور گیہوں فراہم کیا جائے گا۔ 27 روپئے فی کیلو گیہوں کو 2 روپئے میں فراہم کیا جائے گا جبکہ 37 روپئے قیمت والے چاول کو صرف 3 روپئے میں دیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ کی سربراہی کو یقینی بنانے کے ساتھ ماہانہ کوٹہ میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ راشن کی دوکانوں کے ذریعہ 80 کروڑ عوام کو دیا جانے والا راشن فی شخص 2 کیلو سے بڑھا کر 7 کیلو کیا جائے گا۔ معاشی امور کی کابینی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو ضروری اشیاء فراہم کی جائے گی۔