آر ایس ایس نے حیدرآباد کا نام ”بھاگیا نگر“ پر تبدیل کرنے کے ایجنڈہ کو دوبارہ اجاگر کیا

,

   

آر ایس ایس اور بی جے پی نے حیدرآباد کو بھاگیا نگر کے نام پر بدلنے کی مانگ اٹھائی ہے
حیدرآباد۔ راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حیدرآباد کے نام کو بھاگیا نگر پر تبدیل کرنے کے ایجنڈے کو دوبارہ اٹھایا ہے اوراس کے لئے جنوری2022کے پہلے ہفتہ میں تین روزہ سامان ویا بیٹھک (اشتراکی اجلاس) بلایا ہے تاکہ اگلے سال پانچ ریاستوں میں مقررہ مجوزہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے لئے اپنے سے وابستہ تنظیم کے ساتھ

جائزہ لیا جاسکے۔ٹوئٹر کے ذریعہ آر ایس ایس نے کہاکہ ”مذکورہ سامان ویابیٹھک میں آر ایس ایس سے متاثرہ مختلف تنظیموں کے سربراہان جو سماجی زندگی کے مختلف علاقوں میں کام کررہے ہیں کے ساتھ5اور7جنوری 2022جو بھاگیا نگر تلنگانہ میں منعقد کی ہے: سنیل امبیکر“۔

قابل غور ہے کہ آر ایس ایس نے حیدرآباد کے بجائے ’بھاگیا نگر“ کا استعمال کیا ہے مگر اس نے شہر کو واضح طور پر شہر کا نام تبدیل کرنے کی مانگ نہیں کی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی دونوں ہی نے حیدرآباد کا بام بدل کر بھاگیا نگر رکھنے کی مانگ کرتے رہے ہیں۔

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن الیکشن 2020کے دوران اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے کہاتھا کہ فیض آباد کانام ایودھیا‘ الہ آباد کانام پریاگ راج رکھ دیاگیاہے‘ پھر حیدرآباد کانام بھاگیا نگر بھی رکھا جائے گا۔

یوگی نے کہا تھا کہ”بعض لوگوں نے پوچھا گیا کہ اگر حیدرآباد کا نام بھاگیا نگر رکھیں۔

میں نے کہا کیوں نہیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ فیض آباد کو ایودھیا‘ اور الہ آباد کوپریاگ راج یوپی میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد رکھا گیاہے۔ تو پھر کیوں حیدرآباد کانام بھاگیا نگر نہیں رکھا جاسکتا ہے؟“۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ”آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات‘ بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا‘ پارٹی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش‘ اور جوائنٹ جنرل سکریٹری شیو ا پرکاش اور منسلک تنظیموں کے ذمہ داران سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے“۔

ذرائع نے مزید کہاکہ بی جے پی نمائندے مجوزہ سال میں آنے والے پروگراموں کے نظریہ اور تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔اس اجلا س میں اترپردیش‘ پنجاب‘ منی پور‘ اتراکھنڈ او رگوا میں ہونے والے مجوزہ اسمبلی انتخابات پر وسیع بات چیت ہوگی۔

ہرسال بی جے پی او رآر ایس ایس کے درمیان اس طرح کے اجلاس ہوتے رہتے ہیں۔ اسی سال جون میں اترپردیش میں ایک کوارڈنیشن میٹنگ ہوئی تھی جس میں بی جے پی جنر ل سکریٹری بی ایل سنتوش نے شرکت کی تھی۔